روس کا یوکرین کے 660 ڈرونز تباہ کرنے کا دعویٰ
ماسکو: (دنیا نیوز) روس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے رات بھر میں یوکرین کے 660 ڈرونز تباہ کر دیے، جبکہ یوکرین نے دارالحکومت کیف پر روسی بیلسٹک میزائل حملے کی اطلاع دی ہے۔
روسی وزارتِ دفاع کے حوالے سے آر ٹی نے رپورٹ کیا کہ فضائی دفاعی نظام نے رات کے دوران 660 یوکرینی فکسڈ وِنگ ڈرونز کو تباہ کیا۔
کریملن کے مطابق یہ ڈرون بیلگورود، برائنسک، کرسک، اوریول، کالوگا، لیپٹسک، روستوف، ورونیز، تولا، ریازان، آستراخان، ماسکو ریجن، کریمیا، بحیرہ اسود اور بحیرہ آزوف کے علاقوں میں مار گرائے گئے۔
دوسری جانب، یوکرین کے اعلیٰ حکام نے دارالحکومت کیف پر روسی بیلسٹک میزائل حملے کی اطلاع دی ہے تاہم فوری طور پر اس کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔