اس ہفتے تیل کی بین الاقوامی قیمتوں کے اشاریوں کا جائزہ لیا جائے گا: وزیر پٹرولیم
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ اس ہفتے پٹرول اور ڈیزل کی بین الاقوامی قیمتوں کے اشاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔
وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہاکہ حکومت کسی شعبے کو ترجیح دے رہی ہے اور نہ ہی کسی شعبے پر غیر ضروری بوجھ ڈال رہی ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ حکومت اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے صارفین تک ہرممکن فائدہ منتقل کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اب تک ڈیزل کی قیمت میں 200 روپے فی لیٹر اور پٹرول کی قیمت میں 155 روپے فی لیٹر کمی کرچکے ہیں، اس ہفتے پٹرول اور ڈیزل کی بین الاقوامی قیمتوں کے اشاریوں کا جائزہ لیں گے۔