کاہنہ حادثہ پر ایجوکیشن اتھارٹی کی رپورٹ تیار، ضلعی انتطامیہ کو ارسال

لاہور: (دنیا نیوز) کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے کے واقعے پر ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے اپنی انکوائری رپورٹ تیار کرکے ضلعی انتظامیہ کو ارسال کر دی۔

رپورٹ کے مطابق حادثے کا شکار ٹیوشن سینٹر ایک رہائشی گھر میں قائم تھا اور کسی بھی سرکاری ادارے کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں تھا، خاتون نجی طور پر اپنے رشتہ داروں کے بچوں کو ٹیوشن پڑھاتی تھیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حادثے کے وقت ٹیوشن سینٹر میں 25 سے 30 بچے زیر تعلیم تھے۔

سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی لاہور طارق محمود کے مطابق گھروں میں قائم ٹیوشن سینٹرز کی رجسٹریشن کا کوئی باقاعدہ نظام موجود نہیں، رہائشی گھروں میں چلنے والے نجی ٹیوشن سینٹرز محکمہ تعلیم کے دائرۂ رجسٹریشن میں بھی نہیں آتے۔

رپورٹ کے مطابق ضلعی انتظامیہ واقعے کی روشنی میں آئندہ کے لائحہ عمل اور ممکنہ اقدامات کا تعین کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں