انٹرنیٹ ٹریفک میں آنے والے تعطل کی مسلسل نگرانی جاری ہے، پی ٹی اے
اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ ایس ایم ڈبلو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل سسٹم میں خرابی کے باعث انٹرنیٹ ٹریفک میں آنے والے تعطل کی مسلسل نگرانی جاری ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق بین الاقوامی سب میرین کیبل سسٹم میں خرابی کے نتیجے میں بعض انٹرنیٹ صارفین کو سروس کے معیار اور کنیکٹیویٹی میں وقتاً فوقتاً ڈیگریڈیشن کا سامنا ہو سکتا ہے۔
جاری بیان میں کہا گیا کہ ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس (ٹی ڈبلیو اے)، ایس ایم ڈبلیو 5 کنسورشیم کے ساتھ مل کر خرابی کی بنیادی وجہ معلوم کرنے اور سروس کی بحالی کے متوقع وقت کے تعین کیلئے کام کر رہی ہے، اس دوران خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے انٹرنیٹ ٹریفک کو متبادل بین الاقوامی روابط کے ذریعے منتقل کیا جا رہا ہے۔
— PTA (@PTAofficialpk) July 2, 2026
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پی ٹی اے متعلقہ سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور صورتحال کی مسلسل نگرانی جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ ملک بھر میں انٹرنیٹ خدمات کی مکمل بحالی کو جلد از جلد یقینی بنایا جا سکے۔