اسرائیل کے ساتھ مذاکرات پر کوئی اعتراض نہیں، مذاکرات جنگ کا متبادل ہیں: جبران باسیل

بیروت: (دنیا نیوز) لبنان کے سابق وزیر خارجہ جبران باسیل نے کہا ہے کہ انہیں اصولی طور پر اسرائیل کے ساتھ مذاکرات پر کوئی اعتراض نہیں، کیونکہ مذاکرات جنگ کا متبادل ہیں۔

جبریل باسیل نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا لبنان کو اپنی جانب سے خود مذاکرات کرنے چاہئیں اور کسی بیرونی فریق کو لبنان کی نمائندگی نہیں کرنی چاہئے۔ ہم نہیں چاہتے کہ کوئی اور لبنان کی جانب سے مذاکرات کرے۔

انہوں نے کہا کہ لبنان اسرائیل کے ساتھ کسی بھی مذاکرات کی حمایت اس وقت ممکن ہے جب اس کے ذریعے لبنانی عوام کے حقوق بحال ہوں، خطے میں امن قائم ہو اور کوئی بھی حتمی معاہدہ لبنان کے لیے ہتھیار ڈالنے کی دستاویز نہ بنے۔

جبریل باسیل نے دعویٰ کیا کہ موجودہ فریم ورک معاہدے کے نتیجے میں حزب اللہ کی جانب سے فراہم کیا جانے والا دفاعی تحفظ ختم ہو گیا جبکہ اس کا کوئی متبادل پیش نہیں کیا گیا۔

ان کے مطابق یہ معاہدہ شکل اور مواد دونوں اعتبار سے ناقص ہے کیونکہ اس میں لبنان پر تو متعدد ذمہ داریاں عائد کی گئی ہیں مگر اسرائیل پر کوئی واضح ذمہ داری نہیں ڈالی گئی۔

سابق وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اسرائیل لبنانی فوج اور حزب اللہ کے درمیان تصادم کی فضا پیدا کرنا چاہتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں