ریچھ ہوٹل کے بند کمرے کا دروازہ توڑ کر زبردستی اندر گھس گیا

لاہور: (ویب ڈیسک) چین کے صوبے تبت میں ایک ریچھ ہوٹل میں گھس آیا اور زبردستی بند کمرے کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوگیا، جہاں 2 مہمان ٹھہرے ہوئے تھے۔

خبر ایجنسی کے مطابق نگچو نامی علاقے میں واقع اس ہوٹل کے سکیورٹی کیمرے میں ہفتے کے روز ریچھ ہوٹل کی ایک راہداری میں گھومتا ہوا نظر آیا اور پھر ایک کمرے میں جہاں مہمان موجود تھے دروازے کو زور لگا کر توڑتے ہوئے اندر داخل ہو گیا۔

کمرے میں موجود مہمانوں نے بتایا کہ وہ چند سیکنڈ تک ریچھ کو دیکھتے رہے، جس کے بعد وہ خود ہی کمرے سے باہر نکل گیا، اسی دوران ہوٹل کے مالک نے ٹارچ اور دیگر آلات کی مدد سے ریچھ کو ڈرایا اور عمارت سے باہر بھگا دیا۔

بعدازاں ہوٹل انتظامیہ نے توڑے گئے دروازے کی مرمت کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ریچھوں کو ہوٹل کے اندر آنے سے روکنے کیلئے مزید سخت حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں