وزیراعظم سے سیکرٹری جنرل مسلم ورلڈ لیگ کی ملاقات، مسلم دنیا کے مسائل پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہبازشریف سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے ملاقات کی۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی بھی موجود تھے۔

وزیراعظم نے خواتین سے متعلق او آئی سی وزارتی کانفرنس میں شرکت پر ڈاکٹر العیسیٰ کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور مسلم ورلڈ لیگ کے اقدامات کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا۔

شہبازشریف نے تعلیم، بین المذاہب مکالمے اور انتہا پسندی و اسلامو فوبیا کے تدارک کے لیے جاری تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے لیے احترام کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے لیے بھی نیک خواہشات کا پیغام دیا۔

شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے پرتپاک مہمان نوازی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور خطے میں امن کی حالیہ کوششوں میں وزیراعظم شہبازشریف کے کلیدی کردار کو سراہا۔

مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور چیف آف ڈیفنس فورسز و چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی خدمات کو بھی سراہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...