ایران نے عربوں کو واپس اونٹوں کے دور میں پہنچانے کی دھمکی دے دی

تہران: (دنیا نیوز) ایران کے خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹرز کے ترجمان نے کہا کہ اگر امریکا نے حملے جاری رکھے تو عرب ممالک کو اونٹوں کے دور میں واپس پہنچا دیا جائے گا۔

خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹرز کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابراہیم ذوالفقاری نے امریکا کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکی حملوں میں ایرانی انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا تو اس کے نتائج پورے خطے کے لیے تباہ کن ہوں گے۔

ترجمان نے کہا کہ ایران خطے کے انفرااسٹرکچر کا ایک ایک ٹکڑا ایسے تباہ کرے گا جیسے کبھی اس کا وجود ہی نہ تھا۔

خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹرز کے ترجمان نے خبردار کیا کہ اگر امریکی کارروائیاں جاری رہیں تو یہ تنازع مزید پھیل کر پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔

امریکی حکام کی جانب سے ان بیانات پر تاحال کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...