بحیرۂ احمر کی بندش کے خدشات پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ

لندن: (ویب ڈیسک) امریکا اور ایران کے درمیان خلیجی خطے میں حملوں میں شدت آنے کے بعد تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی مؤثر نہ رہنے کے باعث آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل محدود ہو گئی ہے، جبکہ تہران نے حوثی تحریک سے کہا ہے کہ وہ بحیرۂ احمر کے تجارتی راستے کو بند کرنے کے لیے تیار رہے۔

برینٹ خام تیل کے فیوچر معاہدوں کی قیمت میں 1.05 ڈالر (تقریباً 1.25 فیصد) اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 85.28 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل کی قیمت 1.03 ڈالر (تقریباً 1.3 فیصد) بڑھ کر 79.98 ڈالر فی بیرل ہو گئی، جس سے گزشتہ سیشن کے نقصانات پورے ہو گئے۔

دونوں عالمی معیار کے خام تیل کی قیمتوں میں اس ہفتے مجموعی طور پر تقریباً 12 فیصد اضافہ ہو چکا ہے، برینٹ خام تیل مسلسل تیسرے ہفتے اضافے کی جانب گامزن ہے، جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل دوسرے مسلسل ہفتے بھی بڑھوتری کی راہ پر ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...