فارما سیوٹیکل صنعت کو عالمی سطح پر نمایاں کرنے کا منصوبہ پیش کر دیا: مصطفیٰ کمال

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ فارما سیوٹیکل صنعت کو عالمی سطح پر نمایاں کرنے کا منصوبہ پیش کیا۔

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع آ رہے ہیں، بی ٹو بی کانفرنس کے انعقاد میں چین میں پاکستان کے سفیر کا اہم کردار ہے۔

معاون خصوصی ہارون اختر نے کہا پاکستان میں نئی سرمایہ کاری آرہی ہے، جو کہتے ہیں پاکستان میں سرمایہ کاری نہیں آرہی اسلام آباد آکر دیکھیں، اس وقت 350 سے زائد چینی سرمایہ کار موجود ہیں۔

ہارون اختر نے مزید کہا کہ چین کے ساتھ 700 سے 800 ایم او یو پر کام جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...