خطے کے پانیوں میں امریکی فوج کی نقل و حرکت، انکے فوجی ساز و سامان پر نظر ہے: ایران
تہران: (دنیا نیوز) پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ایرانی بحریہ کی خطے کے پانیوں میں امریکی فوج کی نقل و حرکت اور ان کے فوجی ساز و سامان پر نظر ہے۔
پاسداران انقلاب کی نیول کمان کا کہنا ہے کہ امریکی اب اس وقت کے قریب پہنچ رہے ہیں جب ایران کی مسلح افواج خطے کے پانیوں میں امریکی سینٹ کام کیخلاف آپریشن شروع کرنے والی ہیں، انتظار کریں اور دیکھیں۔
ایران کی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی کا کہنا ہے امریکا نے جنوبی ایران میں شہری تنصیبات کو نشانہ بنایا، میناب میں ایک سکول، اہواز میں بچوں کے کینسر ہسپتال پر امریکا نے حملے کئے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ لامرد کے سپورٹس ہال اور رہائشی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، حملے انسانی حقوق کے دعویداروں کے دوہرے معیار کو بے نقاب کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دشمن جان لے ایرانی قوم کو شکست نہیں دی جا سکتی، بے گناہ شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments