سیاسی بینر اور کھلاڑیوں کیساتھ مارپیٹ، ارجنٹینا فٹبال پر جرمانوں کا امکان

نیو یارک: (ویب ڈیسک) فیفا نے ارجنٹینا کے خلاف ورلڈ کپ فٹبال فائنل کے اختتام پر ہونے والے ناخوشگوار واقعات کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فٹبال کی عالمی تنظیم کی جانب سے ڈسپلنری اور اخلاقیاتی پراسیکیوٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ جھگڑے میں ملوث کسی بھی کھلاڑی یا کوچ کو معطلی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جبکہ ارجنٹینا فٹ بال ایسوسی ایشن پر جرمانہ بھی عائد کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے ارجنٹینا کی ٹیم اور کوچنگ سٹاف کے بعض ارکان نے فائنل میں فتح کا جشن منانے والے سپین کے کھلاڑیوں سے تلخ کلامی کی اور ان کے ساتھ مار پیٹ کی تھی۔

ارجنٹینا فٹ بال ایسوسی ایشن کو انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل کے بعد پلیئرز کی جانب سے اٹھائے گئے بینر کی وجہ سے بھی جرمانے کا امکان ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...