فٹبالر عبداللّٰہ کا یوئیفا چیمپئنز لیگ کوالیفائنگ راؤنڈ میں ڈیبیو
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی فٹبالر عبداللّٰہ اقبال نے یوئیفا چیمپئنز لیگ کوالیفائنگ راؤنڈ میں ڈیبیو کرلیا۔
عبداللّٰہ اقبال یوئیفا چیمپئنز لیگ میں کھیلنے والے پاکستان قومی ٹیم کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
عبداللّٰہ اقبال 62 ویں منٹ میں سویڈش کلب میالبی کی جانب سے لنکن ریڈامپس کے خلاف میدان میں آئے۔
واضح رہے کہ پاکستانی نژاد اتزاز حسین نے پاکستان کی نمائندگی سے قبل یوئیفا چیمپئنز لیگ کوالیفائرز کھیلے تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments