ٹانک حملے کے پولیس شہداء کی سرکاری اعزاز کے ساتھ نماز جنازہ ادا

ٹانک: (دنیا نیوز) مانجھی خیل چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن ٹانک میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔

نماز جنازہ میں آئی جی خیبرپختونخوا، چیف سیکرٹری اور وزیراعلیٰ کے معاونِ خصوصی طارق سعید مروت سمیت اعلیٰ سول و پولیس حکام نے شرکت کی۔

اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہداء کے جسدِ خاکی کو سلامی پیش کی اور ان کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

بعد ازاں آئی جی خیبرپختونخوا اور چیف سیکرٹری نے حملے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی عیادت کی، انہیں مالی معاونت فراہم کی اور زخمی جوانوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...