محکمہ موسمیات کی کراچی سمیت سندھ بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

کراچی: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 24 جولائی کی رات سے 27 جولائی تک سندھ کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں مون سون بارشوں سے جانی و مالی نقصانات کی تازہ رپورٹ جاری

ترجمان کے مطابق کراچی میں 25 اور 26 جولائی کے دوران مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ گرج چمک، تیز ہواؤں اور آندھی کا امکان ہے جبکہ شہر کے چند مقامات پر موسلا دھار بارش بھی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے ممکنہ موسمی صورتحال کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی انتظامات مکمل رکھنے اور الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...