آزاد کشمیر میں شفاف انتخابات ہی مسائل کے پائیدار حل کی ضمانت ہیں: بلاول بھٹو

مظفرآباد:(دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں شفاف انتخابات ہی مسائل کے پائیدار حل کی ضمانت ہیں۔

مظفر آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے  بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ انتخابات ہی وہ ذریعہ ہیں جن کے ذریعے ایسا مضبوط ایوان وجود میں آتا ہے جو ملک کے مسائل کا مؤثر حل نکال سکتا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ یہ کشمیر کی تاریخ کا اہم ترین الیکشن ہے، قومی مسائل کے حل کے لیے شفاف، آزاد اور منصفانہ انتخابات ناگزیر ہیں۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ مہاجرین کی نشستوں کا معاملہ جس انداز میں حل ہونا چاہیے تھا، اس طرح نہیں ہو سکا۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اگر انتخابات متنازع ہوئے تو آنے والی حکومت کا مینڈیٹ بھی متنازع ہوگا، متنازع مینڈیٹ رکھنے والی حکومت ملک کو درپیش چیلنجز اور عوامی مسائل کا مؤثر حل نکالنے کی صلاحیت نہیں رکھے گی۔

انہوں نے شفاف انتخابی عمل کو سیاسی استحکام اور جمہوری مضبوطی کے لیے بنیادی شرط قرار دیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...