بھارتی سپریم کورٹ کا نوجوان مظاہرین کیخلاف کارروائی روکنے، نابالغ افراد کی رہائی کا حکم

ممبئی: (دنیا نیوز) بھارتی سپریم کورٹ نے نوجوان مظاہرین کیخلاف کارروائی روکنے اور نابالغ افراد کی رہائی کا حکم دے دیا۔

نوجوانوں کے احتجاج پر پولیس تشدد کے خلاف دائر درخواستوں کی بھارتی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی، بھارتی چیف جسٹس کا کہنا ہے نوجوان مظاہرین پر درج مقدمات پر کوئی کارروائی نہ کی جائے۔

واضح رہے کہ طلبہ نے اپنے مطالبات پر احتجاج کیا تھا اور احتجاج کا حق آئینی ہے، تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کمیٹی یا ایس آئی ٹی تشکیل دی جائے گی۔

حکام کو مظاہروں میں شریک افراد کا ڈیجیٹل ڈیٹا پبلک نہ کرنے کی بھی ہدایات کر دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...