سعودی عرب میں محمد رفیع کی 46ویں برسی کے موقع پر یادگاری تقریب

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں برصغیر کے عظیم گلوکار محمد رفیع کی 46ویں برسی کے موقع پر یادوں کا سفر کے عنوان سے ایک خصوصی موسیقی کی محفل کا انعقاد کیا گیا۔

محفل میں پاکستانی اور بھارتی کمیونٹی سمیت موسیقی سے محبت رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب میں مقامی گلوکار رحیم اوپلہ، کبیر، نوفل، زنحا، جینو، منیشاء اور دیگر فنکاروں نے محمد رفیع کے لازوال نغمے پیش کیے جنہوں نے حاضرین کو ماضی کی حسین یادوں میں پہنچا دیا۔ فنکاروں کی شاندار پرفارمنس پر شرکا نے بھرپور داد دی۔

اس موقع پر شرکا کا کہنا تھا کہ محمد رفیع کی آواز آج بھی کروڑوں دلوں پر راج کرتی ہے اور ان کے گائے ہوئے نغمے موسیقی کی دنیا کا ایسا سرمایہ ہیں جو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

تقریب کے اختتام پر محمد رفیع کی فنی خدمات کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، شرکا کا کہنا تھا کہ یہ یادگار محفل اس بات کا ثبوت ہے کہ موسیقی سرحدوں کی محتاج نہیں اور محمد رفیع کی آواز آج بھی پاکستان، بھارت اور دنیا بھر کے مداحوں کے دلوں میں زندہ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...