محسن نقوی سے چین اور ترکیہ سے تربیت یافتہ اے ایس پیز کی ملاقات

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چین اور ترکیہ سے تربیتی کورس مکمل کر کے واپس آنے والے اے ایس پیز نے ملاقات کی۔

ملاقات میں اے ایس پیز نے چین اور ترکیہ کے جدید پولیسنگ، سرویلنس سسٹمز، ٹیکنالوجی و جدید آلات کے استعمال اور امن و امان کے انتظام سے متعلق مشاہدات سے آگاہ کیا۔

‎اے ایس پیز نے غیر ملکی تربیتی کورسز کو پیشہ وارانہ صلاحیتیں بڑھانے کیلئے ایک بہترین تجربہ قرار دیا۔

وزیر داخلہ نے غیر ملکی تربیتی پروگرامز کو پولیس افسران کی پیشہ وارانہ تربیت کا مستقل حصہ بنانے کا اعلان کیا اور کہا کہ اسلام آباد میں چین کی طرز پر لا انفورسمنٹ انویسٹی گیشن سنٹر کے قیام کیلئے پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جائے گا، لا انفورسمنٹ سنٹر میں ڈیٹنشن، انویسٹی گیشن اور سمری ٹرائل ایک چھت تلے ہوگا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سنٹر میں معمولی نوعیت کے جرائم کے مقدمات کا فوری اور مؤثر تصفیہ ممکن بنایا جائے گا، جدید پولیسنگ کے کامیاب ماڈلز سے استفادہ کر کے پولیس نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اور سرویلنس سسٹمز کے ذریعے نگرانی کے دائرہ کار میں نمایاں اضافہ ممکن بنایا جائے گا، جرائم کی روک تھام اور مؤثر نگرانی کیلئے وزارت داخلہ کے ایوی ایشن ونگ میں جدید ڈرونز شامل کیے جائیں گے، نیشنل پولیس اکیڈمی میں سپیشلائزڈ انویسٹی گیشن رومز قائم کیے جائیں گے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جدید پولیسنگ کی ضروریات کے مطابق سپیشلائزڈ انویسٹی گیشن ٹریننگ پر خصوصی توجہ دی جائے گی، انٹیروگیشن کو بطور سپیشلائزڈ سبجیکٹ متعارف کرایا جائے گا، ترقی یافتہ ممالک کے ماڈلز کی بنیاد پر انٹیروگیشن کی جدید تکنیکس تربیت کا حصہ بنائی جائیں گی، پولیس کیلئے آپریشنل ضروریات سے ہم آہنگ یونیفارم متعارف کرائی جائے گی۔

‎کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی، ڈی جی ایف آئی اے اور متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...