لندن: عوامی شکایات پر ہارر فلم دی ممی کے پوسٹر پر پابندی عائد

لندن: (ویب ڈیسک) برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں ہارر فلم دی ممی کے تشہیری پوسٹر پر عوامی شکایات کے بعد پابندی عائد کر دی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پوسٹر میں ایک کم عمر بچی کا چہرہ دکھایا گیا تھا، جس کی سرمئی رنگت، پھٹے ہوئے ہونٹ اور سر کے ایک حصے پر ممی کی پٹیاں نظر آ رہی تھیں، جس کے باعث وہ مردہ بچی کا تاثر دے رہی تھی۔

پوسٹر کی نمائش کے بعد تقریباً 30 افراد نے شکایت کی کہ یہ تصویر عوامی مقامات، خصوصاً لندن انڈرگراؤنڈ پر آویزاں کرنے کے لیے حد سے زیادہ خوفناک ہے اور اس سے بچوں پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔

فلمی سٹوڈیو نے اپنے مؤقف میں کہا کہ پوسٹر ذمے داری کے ساتھ تیار کیا گیا، اس میں نہ تشدد دکھایا گیا ہے اور نہ ہی کوئی خوفناک منظر، جبکہ بچی کے چہرے پر بھی کوئی جذباتی اظہار موجود نہیں تھا۔

تاہم ایڈورٹائزنگ اسٹینڈرڈز اتھارٹی نے اس مؤقف سے اتفاق نہیں کیا اور قرار دیا کہ پوسٹر دیکھنے والے بہت سے افراد اسے ایک حقیقی مردہ بچی کی تصویر سمجھ سکتے ہیں۔

اتھارٹی نے فیصلہ دیا کہ یہ اشتہار خصوصاً کم عمر بچوں کے لیے پریشان کن ثابت ہو سکتا ہے، لہٰذا اسے عوامی مقامات، بشمول لندن انڈر گراؤنڈ پر آویزاں نہیں کیا جانا چاہیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...