سوشل میڈیا پر قابلِ اعتراض مواد کیخلاف کریک ڈاؤن، لاکھوں یو آر ایل بلاک
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر نازیبا اور اشتعال انگیز مواد کے خلاف پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ترجمان پی ٹی اے کے مطابق گزشتہ 10 سال میں 15 لاکھ 42 ہزار 800 یو آر ایل بلاک کیے، قابلِ اعتراض مواد کے خلاف کارروائی کی شرح 90 فیصد تک پہنچ گئی۔
رپورٹ کے مطابق اخلاقیات کے خلاف مواد کے 10 لاکھ 65 ہزار سے زائد یو آر ایل بلاک کردیے گئے، فیس بک پر 2 لاکھ 30 ہزار، ٹک ٹاک کے 1 لاکھ 70 ہزار، ایکس کے 74 ہزار سے زائد لنکس بلاک کیے گئے۔
یوٹیوب پر 66 ہزار سے زائد یو آر ایل بند، بلاکنگ ریٹ 88.6 فیصد رہی، واٹس ایپ کے 50 ہزار، انسٹاگرام کے 45 ہزار سے زائد یو آر ایل بلاک کیے گئے۔
پی ٹی اے کے مطابق دہشت گردی سے متعلق 1 لاکھ 41 ہزار سے زائد یو آر ایل، قومی سلامتی و دفاع کے خلاف 74 ہزار سے زائد یو آر ایل، اسلام کے خلاف مواد پر ایک لاکھ 12 ہزار482 یو آر ایل بند کردیے گئے۔
فرقہ واریت اور نفرت انگیز مواد کے 52 ہزار سے زائد یو آر، پراکسی ویب سائٹس کے خلاف سخت کارروائی، 99.99 فیصد یو آر ایل بلاک کیے گئے ہیں۔
زیر جائزہ عرصے کے دوران پی ٹی اے نے 17 لاکھ سے زائد شکایات پر کارروائی کی، 76 ہزار سے زائد شکایات زیرِ جائزہ، جبکہ ایک لاکھ سے زائد درخواستیں مسترد کردی گئی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments