دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں، خطے میں امن کی جانب اہم پیش رفت ہے : ترک صدر

مکہ مکرمہ:(دنیا نیوز) ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والا مکہ دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں خطے میں امن، استحکام اور دفاعی تعاون کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

اپنےپر جاری بیان میں رجب طیب ایردوان کا کہنا تھا کہ انہوں نے سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر مکہ مکرمہ کا دورہ کیا، جہاں سعودی ولی عہد اور پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ ملاقات کے دوران تینوں ممالک کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے گئے، جس کا مقصد اجتماعی دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنانا، دفاعی صنعت میں مشترکہ منصوبوں کو فروغ دینا اور دہشت گردی کے خلاف مؤثر تعاون کو وسعت دینا ہے۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ مطابق یہ معاہدہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 میں درج حقِ دفاع کی توثیق بھی کرتا ہے، انہوں نے واضح کیا کہ یہ معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں بلکہ خطے میں امن، خوشحالی اور استحکام کے خواہاں تمام برادر ممالک کے لیے کھلا ہے۔

رجب طیب ایردوان نے مزید کہا کہ ترکیہ تنازعات اور بحرانوں کے حل کے لیے بات چیت اور سفارت کاری پر مبنی اپنے اصولی مؤقف پر قائم رہے گا۔

انہوں نے دعا کی کہ یہ معاہدہ پورے خطے کے لیے خیر، برکت، امن اور استحکام کا باعث بنے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...