وزیر داخلہ بلوچستان کا اچانک دورہ کوئٹہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
کوئٹہ: (دنیا نیوز) صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے شہر کا اچانک دورہ کیا اور مختلف علاقوں میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
معاون خصوصی برائے محکمہ داخلہ بابر یوسفزئی بھی وزیر داخلہ کے ہمراہ تھے۔ میر ضیاء اللہ لانگو نے لیاقت بازار، قندھاری بازار، پرنس روڈ، زرغون روڈ، سریاب روڈ، بروری روڈ، گاہی چوک اور جوائنٹ روڈ سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔
وزیر داخلہ بلوچستان نے شہر بھر میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور عوام و دکانداروں سے بھی ملاقات کی، انہوں نے شہر میں سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ شہر بھر میں تجارتی سرگرمیاں عروج پر ہیں، معاملات زندگی معمول پر ہیں اور ٹریفک رواں دواں ہے، کہیں بھی سڑک بند نہیں ہے۔
صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ عوام اور تاجر برادری کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ منفی خبروں پر کان نہ دھریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments