پنجاب میں نئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز تعینات، نوٹیفکیشن جاری
لاہور:(دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے صوبے میں نئے قائم کیے گئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز کے عہدوں پر افسران کی تعیناتی کر دی۔
محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن (ایس اینڈ جی اے ڈی) پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف اضلاع اور تحصیلوں میں افسران کو تعینات کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے تحت مجاہد وسیم درانی کو بہاولپور سٹی، کیپٹن (ر) محمد ادریس کو فیصل آباد سٹی، اکبر درانی کو لاہور سٹی، سہیل آفریدی کو علامہ اقبال ٹاؤن لاہور، سمیع احمد کو ملتان سٹی، فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) فیضان احمد کو راولپنڈی سٹی، جبکہ صفت اللہ کو سیالکوٹ کا ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔
اسی طرح گوجرانوالہ صدر، شیخوپورہ، حافظ آباد، اٹک، بھکر، منڈی بہاؤالدین، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، لیاقت پور، بہاولنگر، راولپنڈی صدر، لودھراں، ملتان صدر، راجن پور، خانیوال، پاکپتن، خوشاب، کھاریاں، تونسہ، نارووال اور اوکاڑہ سمیت دیگر اضلاع میں بھی افسران کی تعیناتیاں عمل میں لائی گئی ہیں۔
مزید برآں نوٹیفکیشن ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب افتخار علی ساہو کے دستخط سے جاری کیا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments