کراچی: میر رضا کی موت سے چند گھنٹے قبل بھیجے گئے پیغامات سامنے آ گئے
کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں قتل ہونے والے نوجوان تاجر میر رضا کی موت سے چند گھنٹے قبل بھیجے گئے پیغامات سامنے آ گئے۔
دنیا نیوز نے میر رضا کا موت سے قبل بھیجا گیا آڈیو میسج حاصل کر لیے، آڈیو میسج میں میر رضا مالی معاملات اور ادائیگیوں کا ذکر کرتے سنے جا سکتے ہیں۔
میر رضا نے آڈیو پیغامات میں پیمنٹ ریکوری سے متعلق تجاویز بھی دیں، میسجز میں میر رضا نے 10، 10 لاکھ روپے کے 3 چیک لینے کی تجویز دی، پیغامات میں میر رضا نے مخاطب شخص سے مسائل کھل کر بیان کرنے کا بھی کہا۔
تفتیشی حکام آڈیو میسجز کو شواہد کے طور پر جانچ رہے ہیں، میر رضا کیس میں آڈیو میسجز سامنے آنے کے بعد تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع ہونے کا امکان ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments