حج 2027: پرائیویٹ حج آپریشن کیلئے نیا ڈیجیٹل نظام نافذ کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارت مذہبی امور نے حج 2027 کے لیے سعودی عرب کے نسک مسار سسٹم کے مطابق پرائیویٹ حج آپریشن کا نیا ڈیجیٹل نظام نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق آئندہ حج کے لیے پرائیویٹ حج کی بکنگ براہِ راست پرائیویٹ آپریٹرز کے بجائے وزارت مذہبی امور کے توسط سے ہوگی۔
حج 2027 میں پہلی بار سرکاری حج کے ساتھ پرائیویٹ حج آپریشن بھی وزارت مذہبی امور کی براہِ راست نگرانی میں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ حج سکیم کو وزارت مذہبی امور کی سرکاری ’پاک حج ایپ‘ کے ذریعے چلایا جائے گا، جس کے تحت حج بکنگ اور متعلقہ معاملات کو ڈیجیٹل نظام کے ذریعے منظم کیا جائے گا۔
نئے نظام کا مقصد پرائیویٹ حج آپریشن میں شفافیت، نگرانی اور حجاج کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments