سونے کی قیمت میں مسلسل چوتھے روز بڑا اضافہ
کراچی: (دنیا نیوز) عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 2 ہزار 200 روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 56 ہزار 536 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔
10 گرام سونے کی قیمت میں بھی ایک ہزار 887 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 91 ہزار 406 روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت 113 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 826 روپے پر آگئی۔
صرافہ ڈیلرز کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا مسلسل چار روز کے دوران مجموعی طور پر 28 ہزار 600 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں فی اونس سونا 22 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 341 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments