ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی سید وسیم حسین کی والدہ کی نماز جنازہ ادا
حیدرآباد: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی سید وسیم حسین کی والدہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
نماز جنازہ میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور دیگر سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔
میئر حیدرآباد کاشف شورو سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے، جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔
نماز جنازہ کے موقع پر شرکا نے سید وسیم حسین سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت اور اہلخانہ سے اظہارِ ہمدردی کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments