ایران، عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راستے کے معاہدے کے قریب پہنچ گئے

تہران: (ویب ڈیسک) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران اور عمان آبنائے ہرمز کے ذریعے بحری جہازوں کی آمدورفت کے لیے ایک نئے عارضی بحری راستے کے معاہدے کے بہت قریب پہنچ گئے ہیں۔

عباس عراقچی کے مطابق تہران اور مسقط کے درمیان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راستے کے قیام پر مذاکرات جاری ہیں اور دونوں ممالک کسی ممکنہ انتظام کے انتہائی قریب پہنچ چکے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر دوبارہ کھولنے کا معاملہ صرف نئے بحری راستے کے قیام تک محدود نہیں بلکہ اس کے لیے دیگر شرائط بھی پوری کرنا ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ان شرائط میں امریکی خلاف ورزیوں پر ایران کو معاوضے کی ادائیگی بھی شامل ہے۔

عباس عراقچی نے مزید کہا کہ ایران اور عمان کے درمیان عارضی بحری راستے کے حوالے سے جاری مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے اور دونوں ممالک کسی حتمی انتظام کے قریب ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...