سوات کبل خودکش دھماکا، سی ٹی ڈی کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی

پشاور: (دنیا نیوز) سوات کے علاقے کبل میں ہونے والے خودکش دھماکے سے متعلق سی ٹی ڈی کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی۔

تفتیشی حکام کے مطابق خودکش حملہ آور کا تعلق اپر دیر سے تھا اور وہ اس سے قبل بھی دہشت گردی کے واقعات میں ملوث رہا۔

حکام کا کہنا ہے کہ خودکش بمبار کے سرحد پار روابط اور نقل و حرکت سے متعلق بھی تحقیقات جاری ہیں، حملہ آور 14 اکتوبر 2022 کو افغانستان گیا تھا جبکہ 29 دسمبر 2022 کو واپس پاکستان پہنچا تھا۔

تفتیشی حکام کے مطابق واقعے سے متعلق کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...