معروف فٹبالر لیونل میسی کے والد 68 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
بیونس آئرس: (ویب ڈیسک) ارجنٹائن کے سٹار فٹبالر لیونل میسی کے والد 68 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق لیونل میسی کے والد ہورے میسی نے جمعے کو ارجنٹائن کے شہر روساریو کے ایک طبی مرکز میں طویل علالت کے بعد وفات پائی، فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے بعد لیونل میسی نے اپنے والد کے ساتھ وقت گزارا، جس کے بعد وہ اپنے کلب انٹر میامی میں واپس شامل ہوئے اور ایک ہفتہ قبل دوبارہ ایکشن میں نظر آئے۔
ہورے میسی اپنے بیٹے لیونل میسی کے فٹبال کیریئر میں اہم ترین معاونین میں سے ایک تھے، انہوں نے بارسلونا میں میسی کے ابتدائی دور سے ہی ان کا بھرپور ساتھ دیا اور کئی برس تک ان کے نمائندے کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔
لیونل میسی نے ماضی میں اپنے والد کے بارے میں کہا تھا مجھے بچپن سے ہی ہمیشہ اپنے والد کی رہنمائی کی ضرورت رہی، ہر میچ کے بعد میں ان سے پوچھتا تھا کہ انہیں میری کارکردگی کیسی لگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments