روس اور یوکرین کے ایک بار پھر ایک دوسرے پر حملوں کے الزامات
ماسکو: (دنیا نیوز) روس اور یوکرین نے ایک بار پھر ایک دوسرے پر حملوں کے الزامات عائد کیے ہیں۔
یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا روس نے اوڈیسا کی بندرگاہ کو نشانہ بنا کر عالمی غذائی تحفظ کو خطرے میں ڈالا ہے، یوکرینی حکام کے مطابق روسی میزائل اور ڈرون حملوں میں خارکیف میں کثیر المنزلہ عمارت کو نقصان پہنچا، جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 37 زخمی ہوئے۔
اوڈیسا میں بھی درجنوں ڈرونز اور میزائل حملوں کی اطلاعات ہیں جن میں تقریباً ایک درجن افراد زخمی ہوئے۔روس نے یوکرین کے 9 دیگر علاقوں کو بھی نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ اوڈیسا کی بندرگاہ یوکرین کی زرعی برآمدات کے لئے انتہائی اہم ہے اور روسی حملوں کا مقصد یوکرین کو بحیرۂ اسود سے کاٹنا ہے۔
دوسری جانب روس کے علاقے بیلگورود کے حکام نے دعویٰ کیا کہ یوکرینی ڈرون حملے میں 5 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوئے۔یوکرین نے روس کی جنگی آمدنی کو نقصان پہنچانے کے لئے بحیرہ اسود میں روسی تیل بردار اور دیگر تجارتی جہازوں کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments