مسلسل اضافے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی
لندن: (دنیا نیوز) عالمی منڈی میں مسلسل اضافے کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت میں 1.29 ڈالر فی بیرل کمی ہوئی، جس کے بعد برینٹ خام تیل 87.69 ڈالر فی بیرل کا ہوگیا۔
دوسری جانب امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی، ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 1.30 ڈالر فی بیرل کم ہوکر 81.97 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments