بلوچستان میں گیس کی فراہمی معطل، بولان میں پائپ لائن دھماکے سے متاثر

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کے علاقے بولان میں 18 انچ قطر کی گیس پائپ لائن دھماکے سے متاثر ہونے کے باعث صوبے کے کئی علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔

 سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے حکام کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں کولپور، مچھ، مستونگ، قلات، پشین اور زیارت میں گیس کی فراہمی متاثر ہوئی ہے، جبکہ کوئٹہ کے بعض علاقوں میں بھی گیس پریشر میں کمی کا سامنا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کو متبادل 12 انچ قطر کی پائپ لائن کے ذریعے گیس فراہم کی جا رہی ہے تاکہ شہر میں گیس کی فراہمی کو ممکنہ حد تک برقرار رکھا جا سکے۔

ایس ایس جی سی حکام کے مطابق متاثرہ پائپ لائن کی مرمت کے لیے ٹیمیں سیکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد روانہ کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے علاقے بولان میں گزشتہ روز دھماکہ خیز مواد کے ذریعے 18 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو تباہ کیا گیا تھا، جس کے بعد صوبے کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی متاثر ہوئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...