مچل سٹارک ٹیسٹ کرکٹ کے کامیاب ترین لیفٹ آرم بولر بن گئے
ڈارون: (ویب ڈیسک) آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے ٹیسٹ کرکٹ کے کامیاب ترین لیفٹ آرم بولر کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
ڈارون میں بنگلادیش کے خلاف سیریز کے پہلے میچ میں مچل سٹارک نے سری لنکا کے رنگانا ہیراتھ کو پیچھے چھوڑ دیا۔
رنگانا ہیراتھ نے اپنے کیریئر میں 433 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں جبکہ مچل سٹارک کی وکٹوں کی تعداد 434 ہوگئی ہے۔
— Cricinfo (@cricinfo) August 13, 2026
مچل سٹارک نے شادمان اسلام کی وکٹ حاصل کرکے یہ سنگ میل عبور کیا۔
پاکستانی لیجنڈ وسیم اکرم 414 وکٹوں کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے میں نمبر پر موجود ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments