بکریاں بھی 'گرین بس' کے مزے لینے لگیں، ویڈیو وائرل
پورٹ لینڈ: (ویب ڈیسک) امریکی ریاست اوریگون میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب دو بکریاں ایک سٹاپ پر کھڑی بس میں سوار ہو گئیں، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
اوریگون کے شہر پورٹ لینڈ میں دو آوارہ بکریاں گھومتے گھومتے بس سٹیشن پہنچ گئیں اور وہاں کھڑی بس میں بھی سوار ہوگئیں۔
مقامی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق 911 پر اطلاع ملی کہ ڈویژن سٹریٹ کے بس سٹیشن پر دو بکریاں آزادانہ گھوم رہی ہیں۔
— KTVB.COM (@KTVB) August 13, 2026
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں بکریاں بڑے آرام سے سٹیشن میں داخل ہوئیں، کچھ دیر بس کے اندر گھومیں اور پھر نیچے اتر کر قریب واقع ایک شاپنگ سینٹر کی طرف نکل گئیں۔
اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقے میں بکریوں کی تلاش شروع کی تاہم وہ غائب ہوچکی تھیں اور ان کا کچھ پتہ نہ چل سکا۔
ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے دلچسپ واقعے پر مزاحیہ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ کہاں سے آئی تھیں، کہاں جا رہی تھیں اور کیا ان کے پاس سفر کے لیے درست ٹکٹ تھا؟ کچھ سوالوں کے جواب شاید کبھی نہ مل سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments