پاکستان ویمنز ٹیم ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ 2026 کے فائنل میں پہنچ گئی
ہانگ کانگ: (دنیا نیوز) ہانگ کانگ میں جاری ویمنز ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ 2026 کے پلیٹ ڈویژن میں پاکستان نے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
پاکستان ویمنز نیٹ بال ٹیم نے سیمی فائنل میں جاپان کو 25-53 سے شکست دے کر فیصلہ کن معرکے میں جگہ بنائی۔
سیمی فائنل میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جاپانی ٹیم کو یکطرفہ مقابلے میں شکست سے دوچار کیا۔
صبا نور انور، لیا رضا شاہ، حنا چوہدری، سرینا نسیم، جسمین، فرح، نورالعین اور سمایا صفدر نے بہترین کھیل پیش کیا، پاکستان کا فائنل میں ہفتہ کو تھائی لینڈ سے مقابلہ ہوگا۔
شاندار کامیابی پر پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین ظفر اقبال اعوان، صدر ملک امین خان اور سیکریٹری محمد ریاض نے کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف اور آفیشلز کو مبارکباد دی اور فائنل میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments