دریائے سندھ میں 5 افراد ڈوب گئے، سرچ آپریشن شروع

صوابی: (دنیا نیوز) دریائے سندھ ہنڈ کے مقام پر ایک باپ اور اس کے دو بیٹوں سمیت 5 افراد ڈوب گئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق ڈوبنے والوں میں اویس، عمر 26 سال، رہائشی چارسدہ، شکیل، عمر 45 سال، رہائشی مردان، شرجیل، عمر 20 سال، رہائشی مردان، خضر، عمر 16 سال، رہائشی مردان اور مشال، عمر 14 سال، رہائشی یارحسین شامل ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق شکیل 45 سالہ والد جبکہ شرجیل اور خضر ان کے بیٹے ہیں۔

ریسکیو 1122 صوابی کی غوطہ خور ٹیمیں ڈوبنے والے افراد کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...