بہاولنگر: نامعلوم افراد نے نوجوان کو قتل کرکے لاش کھیتوں میں پھینک دی
بہاولنگر: (دنیا نیوز) بہاولنگر کے علاقہ بخشن خان کے قریب کھیتوں سے نوجوان کی گولی لگی لاش برآمد ہوئی۔
لاش ملنے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، پولیس اور کرائم سین کی ٹیم نے موقع سے شواہد اکٹھے کر لئے، لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے 19 سالہ نوجوان کی ظہیر عباس کے نام سے شناخت ہوئی، واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے، ملزموں کا جلد سراغ لگا لیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments