آزاد کشمیر کا اگلا وزیراعظم کون؟ مسلم لیگ ن کے پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کے اہم اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں مسلم لیگ ن کی جانب سے شاہ غلام قادر کو وزیراعظم آزاد کشمیر کا امیدوار نامزد کرنے پر غور کیا گیا، شاہ غلام قادر اس وقت مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر کے صدر بھی ہیں۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف نے کہا کہ شاہ غلام قادر اچھے انسان ہیں، انہوں نے محنت کی، اللہ تعالیٰ نے کامیابی عطا کی۔

اجلاس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، سابق وزیراعلیٰ حمزہ شہباز، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سمیت وفاقی و پارٹی قیادت نے شرکت کی۔

اجلاس میں مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان اور نومنتخب ارکان آزاد کشمیر اسمبلی بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں پارٹی کی آئندہ حکمت عملی، آزاد کشمیر میں عوامی خدمت اور ترقی کے سفر کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...