ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں یوم آزادی کی مناسبت سے تقریبات، کرکٹ سٹارز ان ایکشن

لاہور:(دنیا نیوز) ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں یوم آزادی کی مناسبت سے تقریبات آج ہوں گی جس کے لیے کرکٹ سٹارز ایکشن میں نظر آ رہے ہیں۔

 چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سوشل میڈیا ویب سائٹس ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں آج رات یوم آزادی کی مناسبت سے خصوصی تقریبات جاری رہیں گی۔

یاد رہے کہ نیشنل چیمپئنز کپ میں پاکستان گرینز اور پاکستان بلیوز کے درمیان میچ بھی جاری ہے جس میں صاحبزادہ فرحان، عرفات منہاس، حسن علی، سفیان مقیم، فخر زمان، شاداب خان، فہیم اشرف اور نسیم شاہ سمیت قومی کرکٹ کے نامور ستارے ایکشن میں ہیں۔

دوسری جانب محسن نقوی کا مزید کہنا تھا  میچ کے اختتام پر معروف گلوکار ندیم لونے والہ اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

مزید برآں شائقین کرکٹ کے لیے سٹیڈیم میں داخلہ مفت رکھا گیا ہے جب کہ پی سی بی نے شہریوں کو بھرپور شرکت کی دعوت دی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...