غزہ کی صورتحال پر پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک نے مشترکہ مذمتی بیان جاری کردیا
اسلام آباد:(دنیا نیوز) غزہ کی صورتحال پر پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ مذمتی بیان جاری کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مشترکہ بیان میں اسرائیل کی جانب سے غزہ سے متعلق امریکی امن منصوبے پر عملدرآمد کو مسترد کیے جانے کی مذمت کی گئی ہے۔
بیان میں 8 اسلامی ممالک نے غزہ سے متعلق امریکی امن منصوبے پر فوری عملدرآمد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں امن کی راہ میں رکاوٹ ڈال رہا ہے اور منصفانہ و دیرپا امن کے حصول کے لیے کی جانے والی مشترکہ کوششوں کو نقصان پہنچا رہا ہے۔
دوسری جانب مشترکہ بیان میں خبردار کیا گیا کہ غزہ امن منصوبے پر عملدرآمد میں مزید تاخیر سے صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے، امریکی امن منصوبے کو فلسطینیوں نے بھی قبول کیا تھا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ امریکی امن منصوبے کا روڈ میپ مصر، قطر، ترکیہ، امریکا، غزہ کے نمائندوں اور امن بورڈ کی جانب سے کی جانے والی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے، 8 اسلامی ممالک نے اس منصوبے پر فوری عملدرآمد کو خطے میں امن کے لیے ضروری قرار دیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments