کراچی: لڑائی کے دوران کلہاڑی کے وار سے ایک شخص جاں بحق

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کے علاقے ملیر میں غریب آباد گونگا گوٹھ کے قریب لڑائی جھگڑے کے دوران کلہاڑی کے وار سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیم موقع پر پہنچی اور متاثرہ شخص کو طبی امداد فراہم کی گئی، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا، جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 40 سالہ داد محمد ولد بہادر خان کے نام سے ہوئی ہے۔

ریسکیو ٹیم نے لاش کو ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔، واقعے کی اطلاع ملنے پر متعلقہ پولیس نے بھی کارروائی شروع کر دی، واقعے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...