بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق رپورٹ انتہائی تشویشناک ہے: سہیل آفریدی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق رپورٹ انتہائی تشویشناک ہے۔

 جنید اکبر اور اسد قیصر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے ذاتی ڈاکٹر سے تفصیلی ملاقات کی جائے گی، ذاتی ڈاکٹر، فیملی اور وکلا سے مشاورت کے بعد آئندہ کا واضح لائحہ عمل اعلان کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ جب بھی ڈاکٹر فیصل اور ڈاکٹر عاصم نے بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کیا، ان کا بلڈ پریشر نارمل رہا، تاہم سرکاری رپورٹ میں بانی پی ٹی آئی کا بلڈ پریشر 140/100 بتایا گیا ہے۔

سہیل آفریدی نے سوال اٹھایا کہ اگر سرکاری رپورٹ میں بلڈ پریشر 140/100 ہے تو حقیقت میں صورتحال کتنی خراب ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ان کے وکلا اور ذاتی ڈاکٹرز کی ملاقات نہیں کرائی جا رہی جب کہ ان کا علاج فیملی اور ذاتی ڈاکٹر کی موجودگی میں ہونا چاہیے، بانی پی ٹی آئی کو جب گرفتار کیا گیا تو وہ بالکل فٹ تھے، اس لیے ان کی خراب صحت کا ذمہ دار کون ہے، یہ سوال اہم ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ ہمارے بار بار مطالبے کے باوجود عدلیہ نے بانی پی ٹی آئی کی صحت کا نوٹس نہیں لیا، پچیس کروڑ عوام کی آخری امید عدلیہ ہے، اگر ملک کے مقبول ترین لیڈر کو انصاف نہیں ملے گا تو عام شہری کو انصاف کیسے ملے گا؟

سہیل آفریدی کا کہنا تھا  کہ عدلیہ کو سوچنا ہوگا کہ وہ کس طرف جا رہی ہے۔ اگر عدلیہ انصاف نہیں کرے گی تو عوام انصاف کریں گے، پھر کسی کا بس نہیں چلے گا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ کل بانی پی ٹی آئی کے کیس کی سماعت ہوگی، عدلیہ سے ایک بار پھر اپیل کرتے ہیں کہ ہم صرف انصاف مانگ رہے ہیں، کل بانی پی ٹی آئی کی فیملی سے ملاقات کرائی جائے، اس کے بعد ہی ہم مطمئن ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...