یوکرینی میزائل حملے میں 6 شہری ہلاک، 14 سالہ بچے سمیت 4 زخمی

ماسکو: (شاہد گھمن) روس کے سرحدی علاقے بیلگورود کے گاؤں کولوسکووو پر یوکرینی افواج کے میزائل حملے میں 6 شہری ہلاک جبکہ 14 سالہ بچے سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔

بیلگورود ریجن کے قائم مقام گورنر الیگزینڈر شووائیف کے مطابق یوکرینی افواج نے کولوسکووو گاؤں کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا۔ حملے کے نتیجے میں ایک عمارت میں آگ لگ گئی اور وہ مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ ایک گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔

قائم مقام گورنر کے مطابق حملے میں 6 شہری جان سے گئے جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے، جن میں ایک 14 سالہ بچہ بھی شامل ہے۔ زخمیوں میں سے دو افراد، جن میں مذکورہ بچہ بھی شامل ہے، کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تمام زخمیوں کو ضروری طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

روسی تحقیقاتی کمیٹی کی ترجمان سویتلانا پیٹرینکو نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور جائے وقوعہ پر تفتیشی ٹیمیں اس بات کا تعین کرنے کی کوشش کر رہی ہیں کہ حملے میں کس نوعیت کا میزائل استعمال کیا گیا۔

روسی تحقیقاتی کمیٹی کے مطابق واقعے پر دہشت گرد حملے کے تحت فوجداری مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

بیلگورود ریجن کے پراسیکیوٹر آفس نے بھی حملے کے بعد شہریوں کے حقوق کے تحفظ سے متعلق معاملات کی نگرانی شروع کردی ہے۔

روسی تحقیقاتی کمیٹی کی ترجمان نے الزام عائد کیا کہ یوکرینی مسلح افواج کی جانب سے اس نوعیت کی کارروائیاں مسلسل کی جا رہی ہیں۔ روسی حکام نے تازہ حملے کی تحقیقات جاری رکھنے اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...