جتنے مرضی تجربے کرلیں، موجودہ نظام نہیں چل سکتا: حافظ نعیم الرحمان
لاہور:(دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جتنے مرضی تجربے کرلیں، موجودہ نظام نہیں چل سکتا۔
دھرنے کے دوسرے روز شرکا سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے دھرنے کی جدوجہد جاری ہے اور چاروں صوبوں میں حق اور سچ کی آواز پہنچ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتِ حال پر بہت سے تجربے کیے جا چکے ہیں، اب جتنے مرضی تجربے کرلیں، یہ نظام نہیں چل سکتا۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات پر لیوی غریب عوام پر بہت بڑا ظلم ہے، جبکہ حکمران آئی ایم ایف کے غلام بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کی طاقت سے انقلاب لائے گی۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کا دھرنا کسی فرد یا جماعت کے خلاف نہیں بلکہ 25 کروڑ عوام کے لیے ہے۔ جماعت اسلامی سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتی ہے اور مظلوموں کی آواز بننا بھی عبادت ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین کے معاملے پر حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی نے لوگوں کو فلسطین کے مسئلے کی اہمیت سمجھائی ہے۔
امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ ہماری جماعت نے 100 ارب روپے کی امداد غزہ تک پہنچا چکی ہے، انہوں نے واضح کیا کہ فلسطین کا مسئلہ ہمارے دین اور ایمان کا حصہ ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments