بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے آسٹریلوی ٹیم میں تبدیلی
ڈارون: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا نے بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے جیک ویدرالڈ کو ڈراپ کرتے ہوئے میٹ رینشا کو سکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔
ڈارون میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں بھاری شکست کے بعد آسٹریلوی ٹیم میں یہ واحد تبدیلی کی گئی ہے، جبکہ 13 رکنی اسکواڈ برقرار رکھا گیا ہے، ویدرالڈ پہلے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں بالترتیب 23 اور صفر رنز بنا کر ناکام رہے، وہ چھ ٹیسٹ میچز میں محض 20.36 کی اوسط سے 224 رنز بنا سکے ہیں۔
پہلے ٹیسٹ میں وہ حسن محمود کی گیند پر ڈرائیو کھیلتے ہوئے کیچ ہوئے جبکہ دوسری اننگز میں بھی ان ہی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
— Cricinfo (@cricinfo) August 18, 2026
دوسری جانب میٹ رینشا 2023 کے بعد اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے کے قریب ہیں، انہوں نے گزشتہ سیزن کے شیفیلڈ شیلڈ میں 49.90 کی اوسط سے رنز بنائے اور تین سنچریاں سکور کیں۔
دوسرے ٹیسٹ میں مارنس لبوشین بھی دباؤ کا شکار ہوں گے جبکہ ٹریوس ہیڈ اوپننگ کی ذمہ داری جاری رکھیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments