بابر اعظم انجری کے باعث انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر، سلمان علی آغا کپتان مقرر

لیڈز: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم انجری کے باعث انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد نے تصدیق کی ہے کہ بابر اعظم کی عدم موجودگی میں سلمان علی آغا پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کی قیادت کریں گے، جبکہ شان مسعود بھی میچ کے لیے مکمل طور پر فٹ ہیں۔

واضح رہے کہ بابر اعظم کینٹ کاؤنٹی کرکٹ کلب میں جاری تین روزہ پریکٹس میچ کے دوسرے روز بیٹنگ کے دوران دائیں ہاتھ پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے تھے۔

ٹیم ڈاکٹر کے معائنے اور احتیاطی تدابیر کے پیش نظر بابر اعظم کو پریکٹس میچ کے باقی ماندہ وقت میں آرام کا مشورہ دیا گیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق بابر اعظم 17 اگست کو ہیڈنگلے کرکٹ گراؤنڈ میں قومی ٹیم کے پریکٹس سیشن میں شرکت کرنے والے تھے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...