پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج انسانی ہمدردی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
لاہور: (دنیا نیوز) بحران کوئی بھی ہو، انسانیت سب سے مقدم ہے، دنیا بھر میں آج انسانی ہمدردی کا دن منایا جا رہا ہے۔
دن منانے کا مقصد اُن لاکھوں امدادی کارکنوں اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے جو جنگ، قدرتی آفات، بھوک اور بے گھر جیسے بحرانوں میں متاثرہ انسانوں تک مدد پہنچانے کیلئے اپنی جانیں بھی خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔
جنگ ہو یا قدرتی آفت، زلزلہ ہو یا سیلاب، بحران کی گھڑی میں سب سے پہلے ضرورت ہوتی ہے انسانیت کے مددگار ہاتھ کی، یہی ہاتھ ہیومینیٹرین ورکرز دنیا بھر میں متاثرین تک پہنچاتے ہیں، انسانی امداد کا بنیادی مقصد کسی بھی تفریق کے بغیر ضرورت مند انسان تک بروقت مدد پہنچانا ہے۔
19اگست 2003ء کو عراق کے دارالحکومت بغداد میں اقوام متحدہ کے دفتر پر بم حملے میں 22 امدادی کارکن جان سے گئے، اسی سانحے کی یاد میں 19 اگست کو ’’عالمی ہیومینیٹرین ڈے‘‘ منایا جاتا ہے۔
دنیا کو آج جنگوں، موسمیاتی تبدیلی، بے گھر ہونے اور خوراک کے بحران جیسے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، ایسے حالات میں امدادی کارکن صرف خوراک اور طبی سہولیات ہی نہیں پہنچاتے، بلکہ امید بھی بانٹتے ہیں۔
عالمی ہیومینیٹرین ڈے کا پیغام واضح ہے بحران کوئی بھی ہو، انسانیت سب سے مقدم ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ امدادی کارکنوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور دنیا بھر میں ضرورت مند افراد تک مدد کی رسائی مزید مؤثر بنائی جائے۔
انسانیت کی خدمت کرنے والے کارکن دنیا کیلئے امید کی علامت ہیں اور ان کا کردار کسی بھی بحران میں پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہو چکا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments