کراچی میں پولیس مقابلہ، 3 ملزمان ہلاک، شناخت بھی کر لی گئی
کراچی: (دنیا نیوز) پولیس نے مچھر کالونی میں دکان لوٹنے والے ملزمان کے ساتھ ہونے والے مقابلے میں ہلاک تینوں ملزمان کی شناخت کر لی۔
پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان ایک دکان میں لوٹ مار کر رہے تھے اور انہوں نے دکاندار پر فائرنگ کی، فائرنگ کی آواز سن کر قریب ہی 12 ربیع الاول کے جلوس کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار موقع پر پہنچے تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر بھی فائرنگ کر دی۔
پولیس حکام نے بتایا کہ جوابی فائرنگ سے تینوں ملزمان ہلاک ہوگئے، ہلاک ملزمان کی شناخت رحمان، عمرداد اور صادق کے نام سے ہوئی ہے، واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments